ہبلی ،26؍ اپریل (ایس او نیوز ؍ یو این آئی) کرناٹک کے پرانے ہبلی پولس تھانہ کے باہر پولس پر پتھراو اور توڑپھوڑ کے معاملے میں ایک کونسلر سمیت 146 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ہبلی دھارواڑ پولیس کمشنر لابورام نے کہا کہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اب اس معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ اب تک 146 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ بہت سے ملزمات کا مجرمانہ پس منظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس معاملے میں ایک کونسلر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کمشنر لابورام نے کہا کہ اس معاملے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے اور اس معاملے میں کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا۔